قبائلی اضلاع

لنڈیکوتل، بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے زیراہتمام بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف باچا خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ تاجربرادری و کثیر تعداد میں اہلیان لنڈی کوتل نے شرکت کی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے امیرمحمد حسن شنواری، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع خیبر مراد حسین آفریدی، عبدالرؤف شنواری، مقتدر شاہ آفریدی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرڈ عملہ کی جانب سے لنڈی کوتل میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کی جماعت اسلامی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا اور نہ ہی اس میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ ٹیسکو حکام لوگوں سے بھاری رشوت لے کر بجلی بحال کرتے ہیں، عوام کا  آئینی اور قانونی حق ہے۔

مراد حسین کا کہنا تھا کہ ڈی سی خیبر نے اب تک 30 سے زائد کھلی کچہریاں منعقد کی ہیں لیکن اس کے باجود ایک ہھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر صرف فوٹو سیشن کیلئے آتے ہیں اگر کھلی کچہری منعقد کرنی ہے تو لنڈی کوتل بازار میں منعقد کی جائے۔

منتخب نمائندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر مسئلے کے حل کیلئے جماعت اسلامی میدان میں اترے گی اور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button