خیبر پختونخوا

وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قیمتوں میں کمی کیلئے ٹاسک سونپ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے معاملے پر دو رکنی کمیٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے پاسکو کے کوٹے سے کے پی کو 1 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سالِ نو کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور اب خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران کی وجہ سے حکمران جماعت کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button