کھیل

اسلام آباد، سیمی اور آملہ ایم جی زلمی کیمپ کے کرکٹرز کو ٹپس دیں گے

ویسٹ انڈیز کو دو بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تائٹل جتوانے والے اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور جنوبی افریقا کے لیجنڈ بلے باز ہاشم آملہ بدھ کو اسلام آباد میں ایم جی زلمی کیمپ کے شارٹ لسٹ کرکٹرز کی کوچنگ کریں گے۔

کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے دوران پشاور زلمی نے ڈیجیٹل پروگرام کے زریعے ملک بھر سے موصول ویڈیوز کے بعد ملک کے دس سے زائد شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ اور کوچنگ پروگرام منعقد کیا تھا۔

اس پروگرام کے چالیس شارٹ لسٹ کرکٹرز بدھ کو اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ لیجنڈ ہاشم آملہ ، ڈیرن سیمی، محمد اکرم، وہاب ریاض اور کامران اکمل اور عمید آصف سے ٹپس حاصل کریں گے۔

پشاور زلمی ہیڈکوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ بدھ کو اسلام آباد میں نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس دیں گے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے مطابق پشاور، جمرود، سوات، لاہور، صوابی، وزیرستان، باڑہ، کوئٹہ، خضدار، گوادر اور تربت میں ایم جی زلمی کیمپ اور ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ہے، ”پاکستان بھر میں چھپے کرکٹ ٹیلنٹ کو تلاش کر کے انہیں ورلڈ کلاس کرکٹرز سے سیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button