خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت کا یوٹرن، دوبارہ ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال کر دی

خیبر پختونخوا کابینہ نے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دوبارہ ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال کر دی۔

پشاور میں دیگر صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبے میں سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت 63 کی بجائے 60 سال کر دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی عمر برقرار رہے گی، پنشن کے رولز کے لیے کمیٹی اپنی تجاویز پیش کرے گی، صوبائی حکومت کوئی بھی پنشن ختم نہیں کر رہی، پنشن کو بہتر اور ضروری اصلاحات کے اقدامات اٹھا رہے ہیں، کورونا کی تیسری لہر میں عوام سے ایپل ہے کہ احتیاط کریں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے خیبر پختونخوا اسمبلی نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کرنے کیلئے’’ سول سرونٹس(ترمیمی) بل2019 کی منظوری دی تھی۔

حکومت کے مطابق اس فیصلے سے حکومت کو آئندہ تین سالوں میں 75 ارب روپے کی بچت ہونے تھی۔ اپوزیشن نے اُس وقت اس ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے مدت ملازمت کی عمر 58 سال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ فروری 2019 میں پشاور ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button