ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ سونا 11 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: سونا اچانک ہزاروں روپے سستا ہوگیا، فی تولہ نئی قیمت جانیں

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 602 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 185 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 44 روپے کی ہوگئی۔

 

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 112 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 427 ڈالر ہوگئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 15 دہشت گرد ہلاک

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 688 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔