پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 688 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک سکوٹیز کیسے ملیں گی؟
اس سے ایک روز قبل بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، ڈالر کی قدر، شرح سود سے متعلق توقعات اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی کا اثر پاکستان میں سونے کی قیمت پر بھی پڑتا ہے۔
