پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے تقریباً 36 فیصد نمونے غیر معیاری نکلے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے معیار سے متعلق لیبارٹری رپورٹ میں 491 نمونوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 176 قومی معیار پر پورا نہیں اتر سکے جبکہ 315 نمونے معیار کے مطابق قرار دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں چوتھے روز بھی اضافہ، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟
رپورٹ کے مطابق بناسپتی گھی کے 204 میں سے 98، بلینڈڈ کوکنگ آئل کے 146 میں سے 40 اور پیک شدہ مائع دودھ کے 104 میں سے 26 نمونے غیر معیاری پائے گئے۔
اسی طرح دودھ کے پاؤڈر کے 18 میں سے 8، ریفائنڈ پام آئل کے 4 میں سے 3 اور ریفائنڈ کینولا آئل کے 13 میں سے ایک نمونہ قومی معیار پر پورا نہیں اتر سکا۔
یہ بھی پڑھیے: ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید
وزارت منصوبہ بندی نے پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے معیار سے متعلق لیبارٹری رپورٹ پیش کردی ہے۔
