سیاست

ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب، کیا پرویز خٹک کی پارٹی رکنیت ختم ہوجائے گی؟

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پرویز خٹک کے خلاف پارٹی سطح پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے انہیں اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔

اظہارِ وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ ارکان سے روابط قائم کرکے جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں لہٰذا 7 دن میں اس تاثر کے حوالے سے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جواب تسلی بخش نہ ہونے یا نوٹس کے جواب سے گریز پر پرویز خٹک کی پارٹی رکنیٹ ختم کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھاکہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button