سیاست

تورخم حادثے پر وزیر ریلیف و آباد کاری تاج محمد آفریدی کا نوٹس

وزیر ریلیف و آباد کاری تاج محمد آفریدی نے پاک افغان بارڈر میں پہاڑی تودہ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا دورہ عمرہ مختصر کرکے جلد پاکستان پہنچنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے حادثے میں جاں بحق و زخمی افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا سنُ کر افسوس ہوا جبکہ وہ پاکستان پہنچ کر پہلی فُرصت میں 27 اپریل کو اعلی سطح میٹنگ میں اس واقعے کی انکوائری کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ انکوائری میں ثابت ہوجائے گا کہ کس ادارے کی غفلت سے کنٹینرز سڑک کنارے کھڑے رہے۔ انہوں نے سڑک کنارے کھڑے گاڑیوں کیخلاف کاروائی کا عندیہ بھی دیدیا اور کہا کہ جس کسی کی بھی غفلت پائی گئی اُسے قرار واقعی سزا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طورخم میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں کنٹینرز پھنس گئے، کئی ہلاکتوں کا خدشہ

وزیر ریلیف و آبادکاری تاج محمد آفریدی نے ویڈیو کال کے زریعے سیکرٹری ریلیف و ڈی جی ریسکیو سے واقعے کی تازہ اپڈیٹس لیں اور ریسکیو آپریشن جلد سے جلد مکمل کرنے اور متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے محکمے کو ہدایات بھی جاری کیں کہ جدید مشینری کو بروئے کار لاکر ریسکیو آپریشن کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ ملبے تلے دبے نعشوں کو پھُرتی سے نکالا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب تورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے کے واقعے میں افغانستان جانے والی 20 کے قریب مالبراد گاڑیاں ملبے تلے آگئی جس میں ریسیکیو 112 کے مطابق 2 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

ریسیکو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق اب تک 12 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں بتایا کہ واقعہ شدید بارش کے باعث پیش آیا جبکہ واقعہ کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی جبکہ ملبے تلے دئے جانے والے گاڑیوں میں ڈرائیور بھی موجود تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button