سیاست

نئی مردم شماری: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی ووٹرز لسٹ جاری کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی مردم شماری کے تحت خیبر پختونخوا کی ووٹرز لسٹ جاری کر دی جس کے تحت صوبے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 94 ہزار 189 کا اضافہ ہوا ہے۔

ووٹرز لسٹ کے مطابق رجسٹرڈ  اضافے کے بعد صوبے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ اور پندرہ ہزار سے تجاوز کر گئی جس میں 1 کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار مرد جبکہ 97 لاکھ 22 ہزار خواتین شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی مردم شماری میں سب سے زیادہ ووٹر پشاور میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 20 لاکھ 26 ہزار ہے جبکہ سب سے کم ووٹرز کی تعداد ضلع کولائی پالس میں 42 ہزار ہے۔

اس طرح ایبٹ آباد میں 9 لاکھ 40 ہزار، باجوڑ 6 لاکھ 49 ہزار، بنوں 7 لاکھ 7 ہزار، بٹگرام 3 لاکھ 23 ہزار، بونیر میں 5 لاکھ 45 ہزار، چارسدہ 10 لاکھ 42 ہزار اور لوئر چترال میں ایک لاکھ 79 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں اپر چترال میں 1 لاکھ 79 ہزار، ڈی آئی خان 8 لاکھ 61 ہزار اور ہنگو میں 3 لاکھ 19 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ اسی طرح ہری پور میں 7 لاکھ 14 ہزار، کرک میں 4 لاکھ 76 ہزار اور خیبر میں 6 لاکھ 22 ہزاررجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

کوہاٹ میں 96 لاکھ 51 ہزار، لوئر کوہستان میں 75 ہزار اور اپر کوہستان میں 74 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہوگئے ہیں۔ ضلع کرم میں 4 لاکھ 7 ہزار، لکی مروت میں 5 لاکھ 6 ہزار او رلوئر دیر 8 لاکھ 44 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ ادھر ملاکنڈ میں 4 لاکھ 58 ہزار، مانسہرہ 10 لاکھ 91 ہزار اور مردان میں 14 لاکھ 98 ہزار  مہمند 3 لاکھ 48 ہزار، شمالی وزیرستان میں 4 لاکھ 19 ہزار اور نوشہرہ میں 8 لاکھ 73 ہزارووٹرز ہوگئے۔

اورکزئی میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار جبکہ شانگلہ میں 4 لاکھ 56 ہزار جنوبی وزیرستان 4 لاکھ 57 ہزار، صوابی 10 لاکھ 85 ہزار، سوات میں 14 لاکھ 45 ہزار ٹانک 2 لاکھ 21 ہزار،تورغر ایک لاکھ 19 ہزار اور اپر دیر میں 5 لاکھ 72 ہزار بتائی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button