بلوچستان حکومت نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی وجہ جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بلوچستان حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانےکیلئے رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں جسٹس نعیم اختراورجسٹس ظہیرالدین کاکڑکو کمیشن میں شامل کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان خان کاکڑ، مظلوموں کے دلوں کا حکمران
مراسلے میں کہاگیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق جج صاحبان کی نامزدگی ارسال کی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیئر رہنما عثمان خان کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھے۔ انہیں کوئٹہ سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ 21 جون کو انتقال کرگئے۔