خیبر پختونخوا

چارسدہ میں قتل شدہ خاتون چھ ماہ قبل گھر سے غائب ہوئی تھی

 

رپورٹ: محمد باسط خان

اتوار کے روز ضلع چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود موٹر وے کے قریب لاوارث خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جسکے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر قبرستان میں دفنا دیا تھا. پولیس نے مقتولہ کی ورثاء کے تلاش کرتے ہوئے انکے ورثاء کو کوج لگالیا اور انکے ورثاء مل گئے.
مقتولہ صبیحہ کا تعلق تاج حضرو آٹک سے ہے. مقتولہ کے والد خیر علی نے پولیس کو بتایا کہ میں سعودی عرب میں تھا ابھی 15 دن ہوگئے کہ پاکستان آیا ہوں, میری بیٹی کی 2016 میں علی رضا نامی شخص سے شادی ہوئی تھی, ایک سال بعد گھریلو تنازعہ کے بعد میاں بیوی میں طلاق ہوگئی تھی اور انکی طلاق کو ایک سال ہوگیا ہے.

انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی مقتولہ صبیحہ کا ایک بیٹا بھی ہے جو اپنے والد کے پاس ہے. میری بیٹی چھ ماہ قبل گھر سے غائب ہوئی تھی جسکے بعد ہم نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کی تھی. گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر دیکھ کر معلوم ہوا کہ میری بیٹی کو کسی نے قتل کردیا ہے. ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے.

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ پڑانگ کے مطابق خاتون کی ورثاء کو لاش حوالہ کرنے کے لئے عدالت کی جانب سے حکم نامہ جاری ہونے پر قبر کشائی کرینگے. واقع کی ایف آئی آر نامعلوم ملزم یا ملزمان کیخلاف درج کردی گئی ہے جبکہ واقع کی مزید تفتیش کی جارہی ہے.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button