جرائم

تیراہ میں ڈرون طیارے کی بمباری سے دو دہشت گرد ہلاک

 

ضلع خیبر وادی تیراہ کے علاقہ دور بانڈہ میں پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کاروائی میں ڈرون طیارہ استعمال کیا گیا۔

ڈرون طیارے سے متعدد مزائل فائر کئے گئے۔ فضائی حملہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

فضائی کاروائی کے بعد پاک آرمی اور ایف سی جوانوں نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سرچ کاروائی کے دوران دہشت گردوں کی دو لاشیں برآمد ہوئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تیراہ ڈرون حملے میں TTP کمانڈر سہل عرف عظمت کی ساتھی سمیت ہلاک ہونے کی اطلاعات ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button