خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت نے امتحانات کی تیاری کے لیے ایپ تیار کرلی

خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ رواں ماہ امتحانات کی تیاری کے لیے ایپ تیار کر لی ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کورونا سے تعلیمی ادارے متاثر ہوئے اور جہاں کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہے ان اضلاع میں سکولز کھول دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور رواں ماہ امتحانات کی تیاری کے لیے ایپ بھی تیار کر لی ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کے آسانی کے لیے ن نامی کمپنی محدود کورس کی تیاری کروائے گا، طلبا 3 سے رات 10 بجے تک ایپ سے فری آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 34 ہزار سکولز ہیں اور حکومت سب کو ٹیکنالوجی فراہم نہیں کرسکتی اگلے سال تمام اسکولز میں فرنیچر فراہم کیے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button