قومی

کورونا، ملک بھر کے سیاحتی مقامات کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا کے پیشِ نظر ملک بھرکے سیاحتی مقامات کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عید کی تعطیلات کے بعد دفاتر پیر سے 50 فیصد حاضری کی شرط کے ساتھ کھل گئے ہیں اور ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو چکی ہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافروں کی شرط لازمی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:

جون کا مہینہ، ٹھنڈیانی کی سرد رات اور میری خوشی

کورونا کے وار جاری، ملک میں مزید 74 افراد جان کی بازی ہار گئے

طورخم بارڈر پر کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلئے سراغ رساں کتے استعمال ہوں گے

اس کے علاوہ 70 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی شرط کے ساتھ ٹرینیں بھی چلیں گی، ملک بھر کے بازار پیر سے رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ریسٹورینٹس بدستور ڈائن اِن کے لیے بند رہیں گے، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان پہلے ہی ہو چکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button