انٹرٹینمنٹخیبر پختونخوا

‘گل پانڑہ کی شادی ہوگئی میرا خواب چکنا چور ہوگیا’

 

خالدہ نیاز

پشتو زبان کی مشہور اور خوبرو گلوکارہ گل پانڑہ کی شادی کی خبر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے اور صارفین اس حوالے سے فیس بک پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

گل پانڑہ کی شادی کی تصدیق باوثوق ذرائع سے نا ہوسکی تاہم ٹی این این کے رابطے پر انکے ایک جاننے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ گل پانڑہ کی شادی دو ماہ قبل ہوچکی ہے اور انکے شوہر ایک بزنس مین ہے تاہم انکے ایک دوسرے جاننے والے نے ان خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے فیس بک پر واٹ از گوئنگ آن ان پشاور کے نام سے ایک پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ گل پانڑہ کا نکاح ہوچکا ہے جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ہے۔

 

شہزادہ فہد نامی فیس بک صارف نے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میرے خواب تو چکنا چور ہوگئے گل پانڑا کے نکاح کے بعد تو میرے جینے کا مقصد ہی نہیں رہاگل پانڑا کی شادی کی تصدیق صرف مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب حضرحیات صاحب ہی کرسکتے ہیں کیونکہ ایک فیس بک پیج پر نکاح میں ان کی شرکت کی خبر دی گئی ہے’

 

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ گل پانڑہ کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث ہوئی ہو اس سے قبل بھی خبریں سامنے آئی تھی کہ انکی شادی ہوچکی ہے۔ اس حوالے سے یوسف خان نامی صارف نے کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ سوشل میڈیا پہ تو ہر وقت گل پانڑہ کی شادی ہورہی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ قیصر علی شاہ لکھتے ہیں کہ اوہو یہ کیا ہوگیا جبکہ وہاب خان انتہائی افسردگی کے ساتھ لکھتے ہیں کہ یہ بات جس نے بھی کہی ہے اس کے منہ پہ ہاتھ رکھو کہ ایسا نہیں ہوا۔

گلاب شیر نے اس پوسٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ اگر گل پانڑہ نے شادی کرلی ہے تو ہم کیا کریں گے؟

محمد شفیق نے پوچھا کہ گل پانڑہ کا نکاح کس کے ساتھ ہوا ہے۔ اگر ایک طرف شہزادہ فہد گل پانڑہ کے نکاح پہ افسردہ ہے تو دوسری طرف الیاس باچا گل پانڑہ کے نکاح پر خوش ہے انہوں نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہے گل پانڑہ نے شادی کرلی ہے کیونکہ بہت سارے لوگوں نے ان سے امیدیں لگا رکھی تھی۔

وولف پیک نامی صارف کے لیے بھی یہ خبر افسردہ کرنے والی ہے انہوں نے لکھا ہے کہ یہاں دو تین بندے گل پانڑہ کے انتظار میں بیٹھے تھے اور انہوں نے شادی بھی نہیں کی اب ان کا کیا ہوگا وہ ان کے لیے سخت خفہ ہے۔

محمد ریاض نامی صارف لکھتے ہیں کہ ان کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہوسکتا کہ گل پانڑہ کسی اور سے شادی کرلے۔

سمیع اللہ افریدی نے دعویٰ کیا یے کہ گل پانڑہ کی شادی دو سال قبل تصویر میں نظر آنے والے شخص کے ساتھ ہوچکی ہے شاید یہ انکی دوسری شادی ہو۔

یاد رہے کہ گُل پانڑہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین پشتو گلوکاراؤں میں ہوتا ہےوہ کوک اسٹوڈیو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ بھی اپنی سُریلی آواز کا جادو دکھا چکی ہیں۔ گل پانڑہ نے پشتو کے علاوہ اردو اور فارسی زبان میں بھی گلوکاری کی ہے۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر گل پانڑہ کے نکاح کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہے تاہم اس حوالے سے گلوکارہ نے فیس بک یا کسی اور جگہ تصدیق نہیں کی۔ فیس بک پر گل پانڑہ نے اپنی آخری پوسٹ 13 مئی کو کی ہے جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو عید مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ مثبت رہے اور محفوظ رہے۔

گل پانڑہ کی شادی ہوئی ہے یا نہیں اس کی تصدیق تو نہ ہوسکی تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے جاری ہے۔ ہماری بارہا کوششوں کے باوجود اس حوالے سے گل پانڑہ کے ساتھ رابطہ نہ ہوسکا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پانڑہ اس وقت امریکہ میں ہے اور ان کا نکاح ہوچکا ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button