بلوچستانقومی

چمن میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے چمن مال روڈ پر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا مال روڈ پر ہوا اور دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

 پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button