قبائلی اضلاع

کوکی خیل متاثرین کا 14 اگست کو بھی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

جمرود،سیاسی اتحاد نے تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کی بحالی و باعزت واپسی کے لیے جاری دھرنا یوم آزادی کے روز بھی جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

سیاسی اتحاد کے صدر زرغون شاہ آفریدی،جنرل سیکرٹری مولانا غفران اللہ خیبری،سید غاجان ،زرولی افریدی،شاہد خان افریدی،محمد صدیق افریدی,حاجی بارک،داود قبائیلیستانی،نقاب شاہ،صفدر آفریدی،ملک مصطفیٰ کمال نےجمرود پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب نے مشاورت سے چودہ اگست کو باب خیبر کے مقام پر استحکام پاکستان و بحالی متاثرین کے نام سے کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہر پارٹی کے صوبائی رہنماؤں،منتخب نمائندہ گان،سینٹرز،ایم پی ایز،ایم این ایز شرکت کرکے تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کی بحالی و باعزت واپسی کے لیے مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے تیراہ سے نقل مکانی کرکے جمرود و پشاور میں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں، نقل مکانی کرنے کے بعد ان کے گھر،کھیت،جنگلات تباہ ہوچکے ہیں ابھی تک حکومت نے پوچھا تک نہیں جو کہ افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوکی خیل متاثرین کو آئی ڈی پیز کا درجہ نہیں دیا گیا ہے جس سے متاثرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ تیراہ میں جنگلات کی کٹائی جارہی ہے ۔انہوں کہا کہ دو تین سال پہلے کوکی خیل علاقے کو کلئیر قرار دئیے گئے ہیں تاہم اب تک علاقے سے مائینز کی صفائی نہیں ہوئی اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ا

نہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ سیاسی اتحاد میں شامل قوتوں نے شروع کیا ہے اس لیے قومی مشران سیاسی اتحاد کے بغیر مزاکرات نہ کریں بلکہ اتحاد کے ساتھ مل کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی کہتے کہ بے بس ہوں جبکہ عسکری حکام کہتے ہیں کہ ان کے پاس بھی اختیارات نہیں تو ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ اختیارات کس کے پاس ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button