قومی

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے بعد شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کانتیجہ بھی مثبت آ گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہبازشریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر چل رہے ہیں، وہ بار بار کورونا کے ٹیسٹ کرا رہے تھے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہباز شریف کے کورونا کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب کی والدہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 101  افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2317 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 117216 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 807 اور سندھ میں 738 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 619  افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 73، اسلام آباد 57، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button