قومی

پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1لاکھ سے متجاوز

ملک میں کورونا سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2032 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 101173 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 683 اور سندھ میں 650 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 575 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 54 ، اسلام آباد 49، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اتوار کو اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2946 کیسز اور 34 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ میں 16 اموات اور 1744 کیسز، خیبرپختونخوا میں 14 اموات اور 486 کیسز جب کہ اسلام آباد سے 656 کیسز اور 4 اموات سامنے آئیں۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے 30، 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 656 کیسز اور 4 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔آزاد کشمیر میں گزشتہ روز کورونا کے مزید 30 کیسز کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 361 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 182 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے بھی گزشتہ روز کورونا کے 30 نئے کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37090 اور اموات 683 ہیں جب کہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8109 ہے۔

اتوار کو سندھ میں کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 650 ہوگئی۔ اتوار کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 14 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 575 ہوگئی۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 7، باجوڑ میں 2 جبکہ نوشہرہ، مردان، لوئر دیر، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 486 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ میضوں کی تعداد 13487 ہوگئی ہے۔ صوبے میں اب تک 3542 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان میں بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 445 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6221 ہوگئی جب کہ اب تک صوبے میں 54 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2175 ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button