قومی

خادم رضوی کے بھائی سمیت 86 ٹی ایل پی کارکنوں کو سزا

 

راولپنڈی کی ایک عدالت نے جمعرات کی رات تحریک لبیک پاکستان کے 86 کارکنوں کو 2018 میں پرتشدد مظاہروں میں حصہ لینے پر 55، 55 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ سزا پانے والوں میں پارٹی کے سربراہ علامہ خادم رضوی کے بھائی علامہ امیر حسین رضوی بھی شامل ہیں۔
مجرموں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا، بصورت دیگر انھیں مزید 146 سال قید کاٹنا ہو گی۔ عدالتی فیصلے سنائے جانے کے بعد پولیس نے مجرموں کو اٹک جیل بھجوا دیا۔

اس حوالے سےمزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: پارٹی کے سینیئر رہنما پیر اعجاز اشرفی نے کہا ہے کہ سزاؤں کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button