قبائلی اضلاع

قبائلی ضلع مہمند میں ایچ آئی وی کے 62 مریض

قبائلی ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ، احتیاط سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کے علاوہ مقامی عمائدین کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حیات کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند میں ابھی تک آٹھ سو لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 62 افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈز ایک خطرناک اور جاں لیوا مرض ہے تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مرض خون کی منتقلی، ماں سے بچے کو اور سرنج کے دوبارہ استعمال اور دوسرے بہت سی بے احتیاطیوں سے پھیلتا ہے جس کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے، اس مقصد کیلئے ھم نے ضلع مہمند میں اس آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد حیات نے کہا کہ ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں اس مرض کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اس طرح کے آگاہی پروگرام کا انعقاد نہایت ضروری ہے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس مرض سے بچا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button