قومی

عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا 92واں یوم پیدائش

عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا 92واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

عبدالستار ایدھی مرحوم یکم جنوری 1928 بھارت کے شہر گجرات کے علاقہ کاٹھیا وار میںپیدا ہوئے ان کے والد عبدالشکور ایدھی ممبئی میں کاروبار کرتے تھے۔

قیام پاکستان کے بعد عبدالستار ایدھی کراچی منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے خدمت خلق کا آغاز کیا اور انسانی خدمت کے کام کو اتنی وسعت دی کہ ان کی فاؤنڈیشن کے تحت 400 سے زائد مراکز کام کر رہے ہیں۔

ان کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ان کی گرانقدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔

مرحوم عبدالستار ایدھی 25 جنوری 2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8 جولائی 2016 کو 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button