خیبر پختونخوا

نئے سال کا تحفہ، 40 منٹ میں گاڑی کی رجسٹریشن کرائیں!

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے نئے سال کے آغاز پر گاڑی مالکان کیلئے تحفہ پیش کیا ہے، اب گاڑی صرف چالیس منٹ میں رجسٹر ہوسکے گی

سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی شاہ کے مطابق گاڑی رجسٹریشن کا عمل 11 مراحل سے کم کر کے صرف 3 مراحل کر دیا گیا، ایکسائز کا یہ اقدام ایز آف ڈوئنگ بزنس کی پہلی کڑی ہے، نئے سال کا آغاز عوام دوست اور سہل عمل سے شروع کیا ہے۔

میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اور آسانی کیلئے مزید نئے فیسیلٹی و انفارمیشن ڈیسکس و کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں (جن کی بدولت) اب کاغذات اور تمام کوائف مکمل ہونے پر صرف چالیس منٹ کے اندر گاڑی رجسٹریشن کا عمل انجام پائے گا۔

سیکرٹری ایکسائز کے مطابق ایکسائز عوامی ادارہ ہے، عوام کیلئے ای پیمنٹ جیسی سہولت بھی متعارف کر رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button