قومی

ایل پی جی 25 روپے کلو مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 277 روپے کا اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 277 روپے کا اضافہ کردیا۔

اوگرا نے جنوری 2020ء کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے  کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں  25 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر میں 277 روپے  جبکہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں بھی 20 ہزار 121 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

پیداواری قیمت میں اضافے کے بعد 69 ہزار  971 سے بڑھ کر اب 90 ہزار 93 روپے ہوگئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گلگت اور اسکردو میں ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی قیمت 2150 اور فی کلو 200 روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ کھلی ایل پی جی گیس اب 129 روپے فی کلو سے بڑھ کر 155 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1513 روپے کی جگہ 1791 روپے ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے سے ہی اضافہ کر چکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button