لائف سٹائل

ضلع باجوڑ مانوڈھیر کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پل پر کام شروع کر دیا

 

مصباح الدین اتمانی

ضلع باجوڑ کے تحصیل اتمانخیل کے علاقے مانوڈھیر کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پل پر کام شروع کر دیا۔ مقامی افراد کے مطابق ہزاروں گھرانوں پر مشتمل باجوڑ کے تحصیل اتمانخیل کے گاؤں مانوڈھیری کے مکینوں نے حکومت سے مایوس ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت مانوڈھیری پل پر کام شروع کر دیا۔

پچاس سالہ مقامی مشر ہنر خان نے ٹی این این کو بتایا کہ یہاں کی آبادی دس ہزار سے زیادہ ہے لیکن یہاں نہ تو تعلیمی ادارے ہے اور نہ ہی صحت کے مراکز جس کی وجہ سے لوگ نہر کو پار کر گردی اور قذافی جاتے ہیں۔ ہنر خان کا کہنا تھا کہ پل نہ ہونے کی وجہ سے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بڑی مشکلات درپیش ہے۔

بارش کے بعد جب پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو پل نہ ہونے کی وجہ سے سکول جانے میں مشکلات آتی ہے اور اکثر وہ پیپر دینے سے رہ جاتے ہیں جبکہ کئی طلبہ پانی کے تیز بہاو کی نذر بھی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور منتخب نمائندوں سے مایوس ہو چکے ہیں اس لیے ہم نے اپنے بچوں اور خواتین کی خاطر اس پل پر اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر حکومت نے ہمارے ساتھ صرف جھوٹے وعدے کیے ہیں اور ووٹ حاصل کرنے کے بعد پھر کوئی نہیں پوچھتا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button