کھیل

ورلڈ کپ : پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

 

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت ورلڈکپ کی تاریخ میں کامیابی سے سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا، عبداللہ شفیق 112 اور محمد رضوان رنز بناکر نمایاں رہے۔ 345 رنز کا ہدف ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کامیابی سے حاصل کیا ہوا سب سے بڑا ہدف کا تعاقب ہے۔

اس سے قبل 2011 کے ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 329 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔ یہ میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا گیا جہاں لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں  9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو بھارت نے 2019 میں بنایا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button