لائف سٹائل

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا، یکم ذی الحج کل بروز منگل اور عیدالضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ ملک کے کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے دو روز قبل عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل بھی کی تھی۔

ذی الحج کا شمار اسلام کے آخری اور اہم ترین مہینے میں ہوتا ہے، اس ماہ مبارک میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں اور پھر میدان عرفان میں جمع ہوتے ہیں جہاں نبی کریم ﷺ نے تاریخی خطبہ دیا تھا جسے خطبہ حج الوداع کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

حج کے ارکان سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button