پشاور، 16 سالہ لڑکے سے اپنے ہی دوستوں کی اجتماعی زیادتی
پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ میں 16 سالہ لڑکے کو اپنے ہی دوستوں نے اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے متاثرہ لڑکے کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
وقار ولد حفیظ اللہ عمر 16 سال نے رپورٹ درج کراتے ہوئے خزانہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اُس کے دوست عثمان ولد فضل کبیر نے فون کے ذریعے اُسے باہر بلایا، جب وہ باہر نکلا تو اُس کے ساتھ موجود شاہ زیب ولد شریف اور لقمان ولد مرسلین نے اُس پر اسلحہ تھان لیا اور زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھا کر نادرن بائی پاس پر اراضیات لے گئے جہاں تینوں نے اسلحے کی نوک پر اس کے ساتھ بدفعلی کی جبکہ اس دوران ملزمان نے اس کی تصویریں اور ویڈیو بھی بنائی جس کے بعد اُسے موٹرسائیکل پر گھر کے باہر چھوڑ کر ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لڑکے کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ آج ضلع شانگلہ لے علاقے بشام میں بھی چار سالہ بچے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی گئی۔
پولیس کے مطابق 4 سالہ سمیع اللہ کی والدہ نے تھانہ بشام میں رپورٹ درج کی کہ وہ پانی لینے قریبی چشمے میں گئی تھی، جب واپس گھر لوٹ آئی تو چار سالہ بیٹے کے ساتھ جنسی بدفعلی کی گئی تھی۔