قومی

وزیراعظم کے بھانجے سمیت 5 وکلاء پر اقدام قتل کا مقدمہ درج

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے سمیت 5 وکلاء پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلاء کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعیہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھی، ان کے ہمراہ ان کے وکیل ایاز بٹ ایڈووکیٹ موجود تھے، حسان نیازی نے سابقہ شوہر اور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی۔

مدعیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اْسے احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مدعیہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1415/21 درج کر لیا ہے، جب کہ مقدمے میں اقدام قتل، خواتین کے کپڑے پھاڑنے اور دھمکانے کی دفعات سمیت 6 دفعات لگائی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button