خیبر پختونخوا

‘جب گھر واپس آئی تو میرے بیٹے کو ہوس کا نشانہ بنایا جاچکا تھا’

ضلع شانگلہ بشام میں چار سالہ بچے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملزم خائستہ محمد نے گھر میں ماں کی غیر موجودگی میں بچے کو جنسی حوس کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس کے مطابق 4 سالہ سمیع اللہ کی والدہ نے تھانہ بشام میں رپورٹ درج کی کہ وہ پانی لینے قریبی چشمے میں چلی گئی اور جب واپس گھر لوٹ ائی تو ان کا چار سالہ بیٹے کے ساتھ جنسی بدفعلی کی گئی تھی۔

بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا جس کے بعد بچے کی ماں نے مقدمہ درج کردیا۔ تھانہ بشام کے محرر کے مطابق ملزم خائستہ محمد ولد شیر محمد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر عوام نے اس افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور پولیس کے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے کر باقی لوگوں کےلئے عبرت کا نشان بن جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button