خیبر پختونخوا

مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مطابق مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد 125 سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ پولیو ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ جاں بحق پولیس اہلکاروں میں سید رضا علی شاہ اور شاکر شامل ہیں۔ جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button