خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے سرکاری محکموں کو مرحلہ وار ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں محکمہ صحت نے تمام محکموں کےانتظامی سربراہان کو اپنے اسٹاف کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 21 محکموں کو 30 جون اور 11 محکموں کو 15 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک ویکسین نا لگوانے والے ملازمین کا دفتر میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 77 افراد انتقال کرگئے جب کہ وائرس کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.54 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43900 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1118 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 77 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.54  فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21453 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 69 ہزار 691 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button