خیبر پختونخوا

شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کے رشتے کی تصدیق کردی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا باضابطہ رشتہ طے ہونے کی تصدیق کردی۔

ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی سے میزبان نے بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے رشتے سے متعلق سوالات کیے اس پر شاہد آفریدی نے تصدیق کی کہ الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے انشاء اللہ۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کے رشتے سے قبل کوئی رشتے داری نہیں تھیں، ہمارے آفریدیوں کے 8 قبیلے ہیں، شاہین کا اورہمارا تعلق الگ الگ قبیلوں سے ہے۔

 

سابق کپتان نے مزید بتایا کہ پچھلے 2 سالوں سے شاہین کے والدین کی شدید خواہش تھی کہ بچوں کا رشتہ آپس میں طے کردیا جائے لہٰذا جلد ہی رشتہ طے کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے فی الحال یہ طے نہیں کہ وہ مزید تعلیم پاکستان میں حاصل کرے گی یا انگلینڈ میں جب کہ ساتھ ہی وہ فیشن ڈیزائننگ کورس بھی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے بتایا انہوں نے شاہین کے لیے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button