خیبر پختونخوا

صوابی میں حاملہ بیوی پر تشدد، جڑواں بچے دم توڑ گئے

ضلع صوابی یار حسین میں شوہر کے تشدد کے باعث حاملہ خاتون کے ہاں قبل از وقت پیدا ہونے والے جڑواں بچے دم توڑ گئے ‘ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

عرفان سلیم سکنہ تورڈھیر نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی ہمشیرہ کی شادی 8سال قبل عامر خان سکنہ سوڈھیر کے ساتھ ہوئی تھی ان کے دو بچے 7سالہ یاسین اور 6سالہ بچی نعیمہ زندہ ہیں ‘ آئے روز شوہر اپنی بیوی پر ظلم کرتا ہے معمول کے مطابق ہمشیرہ جوکہ حاملہ تھیں پر شوہر عامر نے گزشتہ روز تشدد کیا جس کے باعث اس کی حالت بگڑ گئی اور انہیں بے ہوشی اور زخمی حالت میں مردان ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تشدد کے باعث قبل از وقت دو بچوں ایک بچی اور ایک بچے کی ولادت ہوئی اور بعد ازاں دونوں بچے ہسپتال میں چل بسے۔

ایف آئی آر درج کرنے پر یار حسین پولیس نے فوری کارروائی کر تے ہوئے شوہر عامر خان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button