خیبر پختونخواکھیل

کیا شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنا داماد بنالیا؟

 

محراب شاہ آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ نے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کرلی۔ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد خان آفریدی کے دوسری بیٹی سے منگنی ہوگئی ہے لیکن دوسری جانب شاہد آفریدی کے خاندانی ذرائع نے رشتہ طے ہوجانے کی تصدیق نہیں کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں عوام کی جانب سے اس سلسلے میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور لوگ خوشی منارہے ہیں۔

یاد رہے شاہین شاہ آفریدی کا تعلق قبائلی ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل سے ہے، شاہین شاہ آفریدی نے اپریل 2018 سے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپرلیگ سیزن سکس میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ سیزن سکس کے لیے لاہور قلندرز نے نامور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے مستقل قلندرز کے سکواڈ کا حصہ ہیں اور ٹیم کے اہم ترین اراکین میں سے ایک ہیں۔ ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی سنہ 2004 میں انڈر19 ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے سب سے کامیاب بولر تھے۔

دوسری جانب شاہد خان آفریدی کا بنیادی تعلق بھی ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ سے ہے جبکہ کراچی میں رہائش پذیر ہے۔ شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور ان کا شمار پاکستان کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button