افغانستانخیبر پختونخوا

طورخم : خاتون ڈاکٹر کی افغان مریضہ سے مبینہ رشوت وصولی کی ویڈیو وائرل

طورخم سرحد پر انسداد کورونا میڈیکل ٹیم کے انچارج ڈاکٹرکشمالہ اورکزئی کی ایک افغان مریضہ سے مبینہ رشوت وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیاپروائرل ویڈیو پاک افغان دوستی ہسپتال میں ڈاکٹرکشمالہ اورکزئی کے آفس میں بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں افغانستان سے دوستی ہسپتال آنے والے افغان خاتون مریضہ اور ہمراہ دو مرد نظر آتے ہیں۔ گفتگوکےدوران ڈاکٹرکشمالہ مریض کو طبی امدادکےلئے پشاورمنتقلی کےبدلےدس ہزار روپےکامطالبہ کرتی ہے۔مریضہ کےساتھ موجود مرد کے بے بسی کے اصرارپر کشمالہ دس ہزار سے کم رقم لینے پر راضی ہوئی۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر کشمالہ رقم کو ٹیبل سے اٹھاکر جیب میں رکھتی ہے جبکہ ساتھ میں ڈاکٹر کشمالہ رقم دینے والے مرد سے افغانستان سے موبائل لانے کا مطالبہ بھی کرتی ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر کشمالہ اورکزئی نے بتایا کہ یہ ویڈیو تین ماہ قبل ان کی آفس میں خفیہ طورپر بنائی گئی ہے۔

کشمالہ کے مطابق رقم دینے والا مرد میرا جاننے والا ہے اور افغانستان سے موبائل خریدکرلانے کےلئے ایڈوانس میں ایک لاکھ روپے اداکئےتھے تاہم موبائل نہ لانے پر اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا اور مجھے دی جانےوالی رقم رشوت نہیں بلکہ موبائل خریدنے کی رقم تھی جنہیں واپس کردی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹرکشمالہ اورکزئی کو ایک سال قبل کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے طورخم سرحد میڈیکل ٹیم کی انچارج مقرر کردی تھی  اور افغانستان سے آنے والے مریضوں کی معائینہ ڈاکٹر کشمالہ کی ذمہ داری ہے۔ اور افغان مریضوں کو طبی امداد کےلئے پشاور ریفر کرنے کی صوابدیدی اختیاربھی ڈاکٹر کشمالہ کےپاس ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button