خیبر پختونخوا

کرک، وسیم عالم قتل کیس، مقتول کا سگا باپ میڈیا کے سامنے پیش

کرک پولیس نے مقامی صحافی وسیم عالم کے قتل کے الزام میں گرفتار مقتول کے والد حق نواز کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ملزم کی لکی مروت میں گرفتاری کی خبر سامنے آئی تھی تاہم بعد میں لکی پولیس نے اس کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مقتول وسیم عالم کی فائل فوٹو

ڈی پی او کرک طارق خبیب نے صحافی وسیم عالم شہید کے قتل کے بارے میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وسیم عالم کو ان کے والد حق نواز نے تلخ کلامی کے بعد طیش میں آ کر قتل کر دیا تھا، ”ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ملزم نے واردات کے بعد لکی مروت اور بعد از شاہ سلیم حدود سے کہیں اور فرار ہو رہا تھا کہ ہم نے گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم وسیم عالم شہید کا سگا باپ ہے اور عرصہ 15 سال سے ان کے درمیان علیحدگی تھی، وسیم عالم اپنے پورے حاندان کا واحد کفیل تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button