خیبر پختونخوا

ملک بھر میں موسم خشک، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دن کو موسم گرم اور رات کو آندھی اور تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، ژوب، زیارت، لورالائی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، خطہ پوٹھوہار میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، چترال ،مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان میں بارش کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوابی، چارسدہ، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button