خیبر پختونخوا

کرک، مقامی صحافی نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں قتل

کرک میں نامعلوم ملزمان نے ایک مقامی صحافی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

زرائع کے مطابق وقعہ میٹھاخیل نامی علاقے میں پیش آیا جہاں وسیم عالم نامی مقامی صحافی کو نامعلوم ملزمان قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقتول وسیم عالم مقامی اخبار صدائے لواغر کے جائنٹ ایڈیٹر تھے، پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

2019 میں 49 صحافی قتل

واقعہ پر ضلع ہی نہیں صوبہ بھر کی صحافی برادری نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال 7 دسمبر کو ڈی آئی خان میں ایک مقامی صحافی قیس جاوید کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اس سے قبل 30 اپریل 2019 کو ڈیرہ اسماعیل خان ہی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں مقامی رپورٹر امان اللہ قتل ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button