قومی

پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ، 10 کروڑ 13 لاکھ خواتین، 10 کروڑ 60 لاکھ مرد

وزارت منصوبہ بندی نے 2017 میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

وزارت منصوبہ بندی نے اعلامیے میں کہا کہ 2017 مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 2017 مردم شماری کے مطابق پنجاب کی آبادی کل آبادی کی 52.9 فی صد تھی، سندھ کی آبادی کل آبادی کی 23 فی صد تھی، خیبر پختونخوا کی آبادی کل آبادی کی 14.6 فیصد، بلوچستان کی آبادی کل آبادی کی 5.9 فی صد، ضم اضلاع کی آبادی کل آبادی کی 2.4 فی صد، اسلام آباد کی آبادی کل آبادی کی 0.96 فی صد تھی۔

2017 مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں مردوں کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ تھی، خواتین کی تعداد 10 کروڑ 13 لاکھ تھی، 1998 کے مقابلے میں 2017 میں آبادی میں اضافے کا تناسب 2.40 فی صد تھا۔ایک مربع کلومیٹر کے حساب سے زیادہ آبادی اسلام آباد میں 2 ہزار 211 افراد تھی، جب کہ سب سے کم آبادی بلوچستان میں 35 افراد تھی۔

2017 مردم شماری کے مطابق 53 فی صد آبادی 15 سے 64 سال کی عمر کے درمیان تھی، 40 فی صد آبادی 15 سال سے کم عمر تھی، 63 فی صد آبادی دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہے، جب کہ 36 فی صد آبادی شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button