خیبر پختونخوا

عدالت نے ہندو کمیونٹی کو کرک مندر کی تعمیر میں مداخلت سے روک دیا

سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مندر کی تعمیر فوری طور پر مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہندو کمیونٹی کو مداخلت سے روک دیا۔ کرک سمادھی سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹر کام شروع کرنے والے تھے کہ ہندو کمیونٹی کے رہنما رمیش کمار نے ٹھیکیدار کو کام سے روک دیا۔

رمیش کمار کا کہنا تھا کہ سمادھی کی تعمیر کا ٹھیکہ جس کنٹریکٹر کو دیا گیا اس کی صلاحیت نہیں کہ وہ اسے مکمل کر سکے۔

سپریم کورٹ نے کرک سمادھی کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری یقینی بنائیں کہ سمادھی کی تعمیر میں تاخیر نہ ہو۔

عدالت نے ہندو کمیونٹی کو تعمیراتی کام میں مداخلت سے روک دیا اور حکم دیا کہ سمادھی کی تعمیر 6 ماہ میں مکمل کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button