خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا: کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہارگیا

خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے انتقال کرگیا۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کے ڈاکٹر عزت خان کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور وہ انتقال کرگئے۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرعزت خان ڈی ایچ کیوہسپتال چارسدہ میں پرنسپل میڈیکل آفیسرتھے اور وہ 2 ہفتوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل بھی خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک ڈاکٹر جاں بحق ہوا تھا۔ پروانشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر صغیر احمد سینر میڈیکل افیسر منیجمنٹ کیڈر گریڈ 18 ٹی ائی پی والے اور ڈی ایم ایس ڈی آیچ کیو ہسپتال ہری پور طویل علالت کے بعد الشفاء ہسپتال اسلام اباد میں وفات پا گئے۔ وہ کرونا کا شکار ہو گئے تھے اور گردوں کے فیل ہونے کی وجہ سے وینٹیلٹر پر تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button