سوات میں شادی شدہ خاتون غیر مرد سمیت قتل
سوات کے علاقے مدین میں شوہر نے کلہاڑی سے وار کرکے بیوی اور غیر مرد کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ باڈالی علاقے میں پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او مدین کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
دونوں کی لاشوں کو مدین ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مردان میں بھائی کا سگی بہن کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش
یاد رہے گزشتہ روز مردان پولیس نے آٹھ بچوں کی ماں کو غیر مرد سمیت گرفتار کرلیا تھا۔
ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق مورخہ21فروری کو پولیس تھانہ سٹی میں مدعی مقدمہ ستار ولد سکبر سکنہ کورغ روڈ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ کے شب میں اپنے گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ سورہا تھا کہ رفع حاجت کیلئے کمرے سے باہر نکلا تو گھر کے صحن میں ملزم عدنان ولد محمد اختر ساکن بلال مسجد اور میری بیوی مسماۃ (ص) موجود تھے جنہوں نے مجھے دیکھتے ہی پکڑلیا اور ملزم نے مجھے مارنا شروع کیا جس سے میں سر پر لگ کرزخمی ہوکر گر پڑا اور ملزم نے میری بیوی کو گھر سے نکال کر اپنے ساتھ لے گیا۔