خیبر پختونخوا

مردان، گھر سے فرار ہونے والی آٹھ بچوں کی ماں غیر مرد سمیت گرفتار

مردان پولیس نے آٹھ بچوں کی ماں کو غیر مرد سمیت گرفتار کرلیا۔ ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق مورخہ21فروری کو پولیس تھانہ سٹی میں مدعی مقدمہ ستار ولد سکبر سکنہ کورغ روڈ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ کے شب میں اپنے گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ سورہا تھا کہ رفع حاجت کیلئے کمرے سے باہر نکلا تو گھر کے صحن میں ملزم عدنان ولد محمد اختر ساکن بلال مسجد اور میری بیوی مسماۃ (ص) موجود تھے جنہوں نے مجھے دیکھتے ہی پکڑلیا اور ملزم نے مجھے مارنا شروع کیا جس سے میں سر پر لگ کرزخمی ہوکر گر پڑا اور ملزم نے میری بیوی کو گھر سے نکال کر اپنے ساتھ لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مردان میں بھائی کا سگی بہن کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button