24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے مزید 41 مریض چل بسے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 87 لاکھ 52 ہزار 533 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 050 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 445 ، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 348، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 146، اسلام آباد میں 43 ہزار 623، بلوچستان میں 18 ہزار 993، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 878 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 24 ہزار 483 ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد وباء سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 658 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 752 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 243 ہو گئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button