مردان میں بھائی کی سگی بہن کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش

مردان میں اپنی ہی سگی بہن سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش بہن نے خود کو واش روم میں بند کر کے ناکام بنا دی۔

26 سالہ لیلی نے اپنے بھاٸی 24 سالہ حارث کے خلاف تھانہ شیخ ملتون میں پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوٸے بتایا کہ میں گھر میں اکیلی تھی اور کام کاج میں مصروف تھی کہ اس دوران بھاٸی نے کمرے میں بلایا اور میرے جسم پر ھاتھ پھیرتے ہوئے کپڑے اتارنے کی کوشش کی، عزت بچانے کی خاطر بھاگ کر خود کو واش روم میں بند کر لیا، گھر والے رشتہ داروں کے ہاں گٸے تھے۔

ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا یا پولیس گرفتار کر چکی ہے اس بارے کوئی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی تاہم متاثرہ بہن کی مدعیت میں ملزم حارث کے خلاف تھانہ شیخ ملتون میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button