خیبر پختونخوا

پرویز خٹک کا پی کے 63 ضمنی الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار

نوشہرہ, وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی کے 63 ضمنی الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کر دیا۔

نوشہرہ میں میڈیا اور اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نوشہرہ میں جو ہوا اس کا نتیجہ جلد سامنے آ جائے گا، الیکشن کمیشن جائیں گے (اور) ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی میں برابر کا شریک ہے، پی کے 63 میں دھاندلی سے الیکشن جیتا گیا، پی کے 63 میں دھاندلی کے ثبوت مجھے مل گئے ہیں۔

وفاق وزیر دفاع کے مطابق مسلم لیگ ن نے 6000 جعلی ووٹ ڈالے، کسی کا باپ بھی مجھ سے الیکشن نہیں جیت سکتا، نوشہرہ دھاندلی ثبوت الیکشن کمیشن لے کر جاؤں گا، تمام ثبوتوں کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے گڑھ نوشہرہ کے صوبائی حلقہ پی کے -63 میں پاکستان مسلم لیگ کے ہاتھوں بدترین شکست پر ایکشن لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button