خیبر پختونخوا

‘پلاسٹک لفافے کو ختم کرنا ہے تو فیکٹریاں بند کی جائیں’

 

ضلع بنوں کے تاجران نے اپنے مطالبات کے لیے ضلعی انتظامیہ کو پندرہ دن کی ڈیڈلائن دے دی۔ گزشتہ روز متحدہ انجمن تاجران کے زیر اہتمام چیمبر اف کامرس دفتر میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بنوں کے تمام تاجر تنظیموں کے عہدیدارں نے شرکت کی ۔اجلاس میں بنوں کے چھپن تاجر تنظیموں نے مشترکہ طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔

انہوں نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے فوری طور پر بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ پر بار بار مذاکرات ہوئے لیکن کوئی عمل درامد نہیں کیا جارہا۔

اجلاس میں تمام تاجر تنظیموں کی اتفاق اور اتحاد پر زور دیا گیاہمارا مقصد تاجروں کو متحد کرنااور انکی فلاح وبہبود کے لئے اگے بڑھنا ہے تاجروں کے ساتھ ہونے والے مظالم برداشت نہیں کئے جائینگے،حاجی جہانگیر خان ممبر شورا تاجر تنظیموں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل جول کر بنوں کو صاف ستھرا بنانے میں ساتھ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیتین شاپر بیگ کے خاتمے میں تعاون کرینگے، لیکن انتظامیہ نے متبادل کا انتظام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیتین شاپنگ بیگ میں ہم دودھ وغیرہ سامان کیسے لے جائیں لہذا ضلعی انتظامیہ تاجروں دکاندروں کو تنگ نہ کرے پلاسٹک لفافے کو ختم کرنا ہے تو فیکٹریاں بند کی جائے ،سٹی میں کار پارکنگ کی ضرورت ہے لہذا انتظامیہ اس مسئلے کو فوری حل کرے متحدہ انجمن تاجران نے جیل پارک کو میونسپل کمیٹی کے حوالے کرنے پر تخفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارک فوری طور پر ٹھیکے پر دیا جائے تاکہ عوام کو کار پارکنگ کا مسئلہ حل ہوجائے ہوٹلوں پر لگایا گیا ٹیکس ختم کیا جائے ضلعی انتظامیہ کی تاجروں میں بے جا مداخلت اور جرمانے برداشت نہیں کئے جائینگے دفتروں میں بیٹھے افسران کو تاجروں کے مسائل حال کرنے کا کوئی فکر نہیں

ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر شاہ وزیر خان ،ڈاکٹر عبد الروف قریشی،نیک جہان شاہ ،ناصر خان ،غلام قیباز خان ،سلیم رحمن،گل پیر ،حاجی جہانگیر ،عجب گل ،احسان ،امجد خان،ملک شیروز خان ،لیاقت خان ،یونس ،احسان اللہ ،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں پولیس عوام کی امن وہ امان کیلئے ناکہ عوام کو تنگ کرنے کیلئے نہیں پولیس اپنا رویہ ٹھیک کرے ورنہ انکے خلاف مکمل لائخہ عمل طے کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اج کل ضلعی انتظامیہ نے غنڈہ جرمانے کی صورت میں غنڈہ گردی شروع کی ہے روزانہ کی بنیاد پر عوام کی کھبی ماسک ہوٹل میں ناقص ٖصفائی پر بہانے ڈونڈکر جرمانے کر رہے ہیں انہوں دھمکی دی کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی مارکیٹ میں کسی کو جرمانے کرے تو اپنے واٹس اپ گروپ مسیج کرکے ہم سب اتفاق سے ہی پہنچ کر انکی ظالمانہ رویہ کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں گے

انہوں دھمکی دی کہ ضلعی انتظامیہ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا گیا تو انکا بازاروں میں کسی بھی جرمانے کی شکل میں بند کر دی جائے گی اور نہ ختم ہونے والے اختجاجی مظاہرے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button