کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے 9 وکٹیں درکار

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنالیے جبکہ پروٹیز کو جیت کیلئے مزید 243 رنز درکار ہیں۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگزمیں 298 رنزبناکرآؤٹ ہوئی یوں اس نے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے 370 رنزکے تعاقب میں پروٹیز نے چوتھے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنزبنالیے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر ایڈن مارکرم 59 اوررسی وان ڈرڈسن 48 رنزبناکرکریزپرموجود ہیں جبکہ ڈین ایلگر17 رنزبناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ جیتنے کیلئے مزید 243 رنز جبکہ پاکستان کو 9 وکٹیں درکار ہیں۔ پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 129 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو محمد رضوان 28 اور حسن علی صفر کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

حسن علی 5 رن بنا کر مہاراج کا شکار ہو گئے جبکہ یاسر شاہ 23 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے لیکن دوسری جانب محمد رضوان اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے اور انہوں نے اپنی ففٹی مکمل کی۔ نعمان علی نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری 185 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 115 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور وہ پاکستان کی جانب سے 2014 کے بعد سنچری کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگزمیں 298 رنزبناکرآؤٹ ہوئی یوں اس نے مہمان ٹیم کو 370 رنز کا ہدف دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button